تحریر : شانزے علی
عید کا تہوار قریب تر ھے،ہر طرف گہما گہمی کا عالم ھے،بچے بوڑھے اور جوان سر گرم نظر آ رھے ھیں۔گائے ، بیل،بکرے،بھیڑ ،اونٹ جگہ جگہ بندھے ھوئے ھیں۔بچوں کا شور ،بڑوں کی آوازیں اس پر جانوروں کی دوڑ اور نوجوانوں کی شرطیں۔
زبردستی چارہ کھلانے اور پانی پلانے کاجنون۔
اک عجب سا منظر ھے شاید جانور بھی سوچ رہا ھے جانور کون ھے؟؟
میرے گھر کی تیسری منزل سے کئی روز سے میں یہ مناظر دیکھتی ھوں اونٹوں کی نکیل ان کی ناک سے جڑی ھوتی ھے۔بچے اس رسی کو بے دردی سے کھینچتے ھوئے اونٹ کو زبردستی بھاگنے پر مجبور کرتے ھیں۔اور جب وہ رکتا نہیں ھے تو نکیل کو جھٹکا دے کر روکنے کی کوشش کرتے ھیں ۔
کیا وہ جاندار نہیں؟کیا اسے درد نہیں ھوتا؟کیا قربانی سے پہلے وہ آپکا کھلونا ھے؟؟
دوسری جانب گلی میں ایک بیل ھے جو دو بار رسہ تڑوا کر بھاگ چکاھے اور کل اس کی گردن پر رسہ کھینچنے کی وجہ سے زخم ھو گیا ھے۔
کسی نے وجہ جانی یا سوچا؟
جب جانور کے کھیتوں یا کسی فارم ہاؤس یا ڈیری فارم سے لایا جاتا ھے نازوں سے رکھا جاتا ھے۔وقت پر کھلایا پلایا اور نہلایا جاتا ھے۔
یہاں گرمی ،غلاظتوں کا ڈھیر اس پر شور اسے تکلیف دیتے ھیں۔ پھر وہ بھاگتا ھے اور انسان عید کے گوشت کے پیچھے بھاگتا ھے۔
کیا قربانی گوشت کا نام ھے؟
وہ گوشت جسے بس ذبح کرو،فریز کرو،مہینوں جمع رکھو،رشتے داروں میں شاپر بھر بھر بانٹو جو خود بھی قربانی کرتے ھیں؟؟
باربی کیو بناؤ؟؟پارٹیاں اڑاؤ؟
ذرا سوچئے!!کیا آپ کو عید قربان کا معنی و مفہوم معلوم ھے؟؟ اسی کی مخلوق کو درد اور تکلیف میں ڈال کر اپنا اور اپنے بچوں کا نفس خوش کر کے کیا قربان کر رھے ھیں آپ گوشت یا اپنی پیار سے پالی ھوئی چیز راہ خدا میں رضائے خدا کے لئے ؟
بہت خوب
ردحذفإرسال تعليق